تعارف:

بہت سے دوست اپنی خود کی ویب سائٹ بنانا چاہتے ہیں لیکن انہیں اسکی اردو زبان میں بہتر طریقے سے رہنمائی نہیں مل رہی ہوتی، کہ وہ کہاں سے شروع کریں اور کو چیز پر اپنا دھیان دیں، وغیرہ
اسکی وجہ سے وہ بہت کچھ جو دنیا کے سامنے لانا چاہتے ہیں نہیں لاسکتے کیونکہ وہ انگریزی زبان نہیں جانتے اور اردو میں جو مواد ملتا ہے اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے،
اسی کمی کو دور کرنے کے لیے اس ویب سائٹ کو بنایا جارہا ہے اس میں ہم مختلف مکمل کورسز ویڈیوز، آڈیوز اور امیجز کی شکل میں شیئر کریں گے،
اب آگے آپ کا کام ہوگا کہ آپ اس سے کس طرح فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کا طریقہ:

کسی بھی آن لائن یا آف لائن ٹیوٹوریل یا کورس سے آپ کو فائدہ اسی وقت ہوتا ہے جب آپ اس کو خود پریکٹس میں لاتے ہیں، انگریزی کی کہاوت ہے پریکٹس میکس پرفیکٹ یعنی پریکٹس اور مشق کرنے سے ہی انسان مکمل ہوتا ہے، تو اس سائٹ سے فائدہ اٹھانے کے لیے بھی آپ پریکٹس کریں، ایک بار غلط کام ہوگا، تو ڈیلیٹ کرکے دوبارہ کوشش کریں، پھر غلط ہوتا ہے تو تیسری بار کوشش کریں آخر آپ دیکھیں گے کہ بہت جلد آپ بغیر غلطی کے اچھا کام کرنے لگیں گے۔

ہم کیا سیکھیں گے؟

ہم اس کورس میں ایچ ٹی ایم ایل، سی ایس ایس، جاوا اسکرپٹ اور ہر وہ چیز سیکھنے کی کوشش کریں گے جو آپ کو ویب سائٹ بنانے میں مدد دے گی۔

کیا نہیں سیکھیں گے؟

ہم اس ویب سائٹ میں ویب سائٹ کے ڈیزائن سے متعلق بات نہیں کریں گے، ویب سائٹ بنانے میں دو چیزیں ہوتی ہیں۔
۱۔ ڈیزائننگ
۲۔ ڈویلپمنٹ
ڈیزائننگ کا کام گرافکس کا اور امیجز وغیرہ کا ہوتا ہے جس سے آپ یہ کوشش کرتے ہیں کہ آپ کی ویب سائٹ نظر آنے میں اچھی ہو، جبکہ ہم جو سکھانے جارہے ہیں اس میں ہم نظر آنے سے متعلق بات نہیں کریں گے بلکہ اسکی سیٹنگ اور اسکی کوڈنگ وغیرہ کی بات کریں گے۔